کراچی :فلم ساز سید نور کی فلم " چین آئے نہ" کا ٹریلر منظر عام پر آ گیا ہے۔ٹریلر کے منظر عام پر آتے ہیں فلم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاہے۔ فلم کے اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سریش خان کو تنقید کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔فلم کے اداکار شہروز سبزواری فلم کے آنے والے ٹر یلر کے ریویوز پر نا خوش دکھائی دےرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق " چین آئے نہ" رمانوی فلم ہے ۔شہروز سبزواری نے کہا ہےکہ ایک منٹ کے ٹر یلر سے فلم کے اچھے یا برا ہو نے کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہےتاہم وہ فلم کو لے کر پر امید ہیں اور وہ اس تنقیدکو مثبت لیتے ہیں۔ شہروز سبزواری کے مطابق تنقید آپ کو بھلائی کی طرف لے جاتی ہے۔