اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے سامنے اسلام اور آخرت کی نہیں بلکہ وزارت اور جیبیں بھرنے کی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ اثاثوں کے ذرائع موجود ہیں اور آج قوم پوچھ رہی ہے کہ کہاں ہیں وہ ذرائع؟۔
انہوں نے کہا نواز شریف قوم کو گمراہ کر رہے ہیں وہ سمجھتے ہیں قوم کم عقل ہے اگر وہ واقعی سچے ہیں تو منی ٹریل لا کر دکھا دیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش نہیں کیا بلکہ ہم انہیں کھینچ کر لائے ہیں اور ہم نے طاقتور کو عدالت کے سامنے سرنگوں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کے بعد یہ ملک نیا پاکستان بنے گا آج کے بعد اگر کوئی سیاستدان، جج اور جرنیل کرپشن کرے گا تو پکڑا جائے گا۔
علی محمد خان نے کہا عمران خان بنی گالا میں بیٹھے ہوئے ہیں میں چیلنج کرتا ہوں اگر کسی میں ہمت ہے تو انہیں پکڑ کر دکھائیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں