پاکستان میں مرغی اتنے انڈے نہیں دیتی جتنے شاہی خاندان نے کارخانے بنائے، سراج الحق

12:07 PM, 20 Jul, 2017

اسلام آباد: پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیاست اور تجارت ایک ساتھ نہیں ہونی چاہیے۔ ہماری ریاست اتنی غریب نہیں کہ صدر اور دیگر حکمرانوں کو تنخواہیں نہ دے سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہمارے ملک میں ایک مرغی بھی اتنے  انڈے نہیں دیتی جتنے شاہی خاندان کے کارخانے ایک سے دو اور پھر ان گنت ہوتے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں احتساب ہو کیونکہ حقیقی جمہوریت کیلئے حقیقی احتساب ضروری ہے۔ چاہتے ہیں پاناما کیس کا فیصلہ قوم کے حق میں ہو اور سپریم کورٹ سے کرپشن کا جنازہ نکلے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت اپنے دلائل سے عدالت کو مطمئن نہیں کر پائی عدالت نے جے آئی ٹی بنائی اور اب حکمرانوں کو مزید وقت دینا چاہتی ہے تاکہ سرکاری وکلا کے دل میں جو بھی ہے باہر آ جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے انہیں عدالت سے مزید وقت ملے حالانکہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو صفائی کا بار بار موقع دیا مگر اس کی جانب سے آج تک عدالت میں منی ٹریل جمع نہیں کرائی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں