آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں بادل برسیں گے : محکمہ موسمیات

11:58 AM, 20 Jul, 2017

لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات،سبی، نصیرآباد ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان عمران احمد صدیقی کے مطابق گزشتہ روز سندھ، جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، سبی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ 
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دالبندین میں 43، تربت42، نوکنڈی 41 ڈگری جبکہ آج لاہور اور پشاور میں کم سے کم 24، اسلام آباد ،کراچی 25،کوئٹہ 20، گلگت 18اور چترال میں 21ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں