ریاض: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت سیاحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں سیر وسیاحت کی غرض سے آنے کے خواہش مند غیرملکیوں کو مخصوص زمانی اور مکانی شیڈول کے مطابق سیاحتی ویزے جاری کیے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ ویزے عالمی سیاحتی کمپنیوں کے توسط سے جاری کیے جائیں گے۔ قومی اقتصادی تبدیلی پروگرام برائے 2020 کے وضع کردہ روڈ میپ پرعمل درآمد سے پرائیوٹ سیکٹر کو ملک میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔
ملکی اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافہ اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے الگ سے سیاحتی ویزوں کا اجرا قومی اقتصادی تبدیلی کے پروگرام 2020 کا حصہ ہے جس کا مقصد قومی ثقافتی ورثے کو اقتصادی فوائد اور قومی آمدن میں اضافے کے لیے استعمال کرنا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں