ہور : مارشل آرٹ کے چاہنے والوں میں سے کوئی ایسا نہیں ہو گا جو مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کو نہیں جانتا ہوگا ۔بروس لی نے ایک عرصے تک دنیا کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا ۔ مگر فلمی دنیا میں آنے کے بعد کچھ عرصہ تک ہی اپنے چاہنے والوں کے چہروں پر خوشی بکھیر سکا ۔ بروس لی کی ناگہانی موت نے کئی چاہنے والوں پر تو بجلی گرا دی ہے ۔ ایسے چاہنے والوں نے تو اس کی تصاویر کو اپنے گھروں کی دیواروں پر اب بھی سجا کے رکھا ہوا ۔
اسی مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی 44ویں برسی آج منائی جائے گی۔ دنیا کے دوسرے ممالک کے چاہنے والوں کی طرح بروس لی میموریل سوسائٹی پاکستان کے بانی کراٹے ماسٹر شیخ طارق نے کہا اس سلسلے میں پاکستان میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مارشل آرٹ کے ایونٹ کرائے جائیں گے۔
27نومبر 1940کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہونے والے بروس لی کا اصلی نام لی جن فین تھا تاہم فلمی دنیا میں وہ بروس لی کے نام سے جانے گئے۔
بروس لی سے پہلے کنگ فو فلمیں صرف مارشل آرٹ کے پرستاروں تک محدود تھیں لیکن بروس لی نے یہ سب بدل دیا۔
’انٹر دی ڈریگن‘ اور’فسٹ آف فیوری‘ جیسی فلمیں دینے والے اداکار بروس لی کا انتقال دماغ کی سوجن کے باعث صرف32 سال کی عمر میں ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ بروس لی کی اہلیہ کا نام ’لنڈا لی کیڈویل‘ تھا جبکہ ان کی بیٹی’ شینن لی‘ بھی ہیں۔
بروس لی کے بیٹے ’برینڈن لی ‘1993 میں 28 سال کی عمر میں ایک فلم ’دی کرو‘ کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
بروس لی کے کروڑوں پرستار انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ بروس لی کی 20جولائی 1973 کو ہانگ کانگ میں پراسرار موت کا ابھی تک معمہ حل نہیں ہو سکا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں