رنبیر کپور کا "کافی ود کرن "کے خلاف احتجا ج کرنے کا فیصلہ

09:48 AM, 20 Jul, 2017

ممبئی: مشہور فلم ساز کر ن جوہر اس سال پھرنامورشخصیات کے ساتھ شو "کافی ود کرن " کا آغاز کر چکے ہیں۔ سابقہ سیزن میں کنگنا رناوت کے اقرباءپرور بیان کے بعد نامورشخصیات بہت محتاط ہو گئیں ہیں۔کیونکہ تمام شخصیات  کنگنا رناوت کی طرح کسی بھی مشکل میں پھنسنےسے خود کو بچانا چاہتی ہیں۔
"کافی ود کرن " میں رنبیر کپور کے ساتھ  رنویر سنگھ  نظر آئے۔ذرائع کے مطابق رنبیر کپور نے بتایا کہ ان کو زبر دسستی اس شو میں بلایا گیاہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتا یا کہ وہ اور انوشکا شرماکرن جوہر کے شو "کافی ود کرن "کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔

چونکہ کرن جوہر کے دوستانہ رویہ کی وجہ سے نامورشخصیات یہ بھول جاتی ہیں کہ کروڑوں لوگ ان کو دیکھ رہے ہیں اور وہ کوئی ایسا بیان دے دیتے ہیں جو کہ بعد میں ان کے لیے مشکلات کا سبب بنتا  ہے۔

مزیدخبریں