حدیبیہ کیس کھلا تو شہباز شریف بھی گھیرے میں آ جائیں گے: شیخ رشید

09:36 AM, 20 Jul, 2017

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف پہلے استعفیٰ دیتے تو یہ سب نہ پھنستے ابھی تو سیاسی کیس ہے اور فوجداری کیس بھی بنے گا۔ کل جج نے کہا کہ آپ جب بھی وقت لیتے ہیں قطری خط آ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا جو جے آئی ٹی کو گالی دے رہا ہے وہ دراصل سپریم کورٹ کو گالی دے رہا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے فیصلہ قریب آ رہا ہے دستاویزات نکلنا شروع ہو گئی ہیں اور حدیبیہ کیس کھلا تو میرے دوست شہباز شریف بھی گھیرے میں آ جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور 13 اگست کو تاریخی جلسہ رکھا ہے جبکہ جو فیصلہ ہونا ہے 2017 میں ہی ہونا ہے اور 2018 میں ہمیں شکست دینے کی باتیں بھول جاؤ گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں