لائیو پروگرام میں ’ نشے ‘ کا طریقہ بتانے والی خاتون اینکر معطل

09:04 AM, 20 Jul, 2017

قاہرہ:کبھی کبھار نیوز کاسٹر اور ٹی وی کی معروف شخصیات کو زیادہ چلاکی مشکل میں ڈال دیتی ہے ۔ بہت سے ایسے اینکر  اور میزبان بھی ہیں جن کی ایک غلطی سے سارا کیرئیر ہی داؤ پر لگ گیا ۔

ایسا ہی کچھ  مصری ٹی وی کی معروف خاتون میزبان کے ساتھ ہو ا۔ تفصیلات کے مطابق مصر کی میڈیا ریگولیٹری کونسل نے ایک خاتون میزبان کو لائیو پروگرام میں علامتی انداز میں نشہ کرنے کا طریقہ بتانے پر کام سے روک دیا ہے۔ پروگرام ’ المشاغبہ‘ کی میزبان شیماء جمال ہیں، جنہوں نے ایک لائیو کالر سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے بتائیں گی کہ نشہ کیسے کیا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں