کرس گیل نے آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش ظا ہر کردی

08:31 AM, 20 Jul, 2017

اینٹگا:ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو اس وقت اداس کردیا جب انہوں نے کرکٹ میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرا ریکارڈ کھیل کی اس طرز میں ثبوت ہے، مختصر طرز کی کرکٹ کا بادشا ہ ،خوب چھکے ،چوکے لگائے اور فینز کو مزے کرائے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق کرس گیل کو ٹیسٹ کرکٹ کا شوق ستانے لگا ہے حالانکہ اٹیکنگ اوپنر کے مطابق ان کو یہ بھی نہیں پتہ کہ پانچ روزہ کرکٹ کیلئے وہ کس قدرفٹ ہیں لیکن ایک آخری ٹیسٹ میچ ان کو کھلانا گھاٹے کا سودا نہیں ہوگا۔گیل نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس فارمیٹ میں بھی بھرپورمہارت رکھتے ہیں،کسی کوشک ہے تودو ٹیسٹ ٹرپل سنچریزاور چالیس سے زائد کے ایوریج پر ایک نظر ڈالے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں