شاہ سلما ن نے اپنے بیٹے کو تخت کی منتقلی سے متعلق پیشگی ویڈیو بیان ریکارڈ کروا دیا :رائٹرز کا دعویٰ

08:26 AM, 20 Jul, 2017

ریاض:سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے گزشتہ ماہ محمد بن نائف کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کر دیا تھا تاہم اب ایک اور دعویٰ سامنے آیاہے کہ شاہ سلمان نے اپنے بیٹے کو تخت کی منتقلی سے متعلق ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کروا دیاہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز ‘ نے دعویٰ کیاہے کہ سابق ولی عہد محمد بن نائف کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سب سے بڑی وجہ ان کی درد سے نجات کیلئے لی جانے والی ادویات تھیں اور ان کی جگہ شاہ سلمان نے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کیا ۔
رائٹرز کا کہناہے کہ سعودی سفارتی حکام اور عرب کے دیگر حکام کے درمیان یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ شاہ سلمان اپنے بیٹے کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے تیار ہیں ۔رائٹرز نے شاہی محل کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ بادشاہ شاہ سلمان نے اسی ماہ ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے جس میں وہ ممکنہ طور پر اپنے بیٹے کو تخت کی منتقلی کا اعلان کرتے ہوئے نظر آئیں گے جو کہ کسی بھی وقت چلایا جاسکتاہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں