واشنگٹن: مایہ ناز امریکی کمپنی ایپل نے باحجاب خاتون اور داڑھی والے شخص کے ایموجیز متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ نئے ایموجیز رواں برس کے اختتام تک دستیاب ہوں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق باحجاب خاتون کے ایموجی کا خیال 16 سالہ سعودی لڑکی رؤف الحمیدی نے ایموجیز بنانے والی غیر منافع بخش تنظیم یونی کوڈ کنسورشیم کو پیش کیا تھا جس نے یہ آئیڈیا ایپل کے ساتھ شیئر کیا اور ایپل نے اسے اپنے نظام میں شامل کرنے کی حامی بھری۔ایپل صارفین کیلئے باحجاب خاتون، داڑھی والے شخص اور یوگا کے یہ نئے ایموجیز رواں برس کے اختتام تک دستیاب ہوں گے۔
باحجاب اور داڑھی والے ایموجیز رواں سال دستیاب ہونیکا امکان
واشنگٹن: مایہ ناز امریکی کمپنی ایپل نے باحجاب خاتون اور داڑھی والے شخص کے ایموجیز متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ نئے ایموجیز رواں برس کے اختتام تک دستیاب ہوں گے۔
12:09 AM, 20 Jul, 2017