امریکہ کا سنہرا دور اب شروع ہوگیا ہے:ڈونلڈ ٹرمپ 

10:31 PM, 20 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ "امریکہ کا سنہرا دور اب شروع ہوگیا ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اپنی خودمختاری دوبارہ حاصل کریں گے اور آج سے ہمارا ملک ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا، جس سے دنیا بھر میں امریکہ کی عزت دوبارہ بحال ہوگی"۔

ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ "ہماری قوم اب ترقی کرے گی اور اس کا بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں مجھے جو مشکلات پیش آئیں، وہ امریکی تاریخ میں کسی اور کو اتنی مشکلات کا سامنا نہیں ہوا"۔ انہوں نے اس بات کا عہد کیا کہ "ہم امریکہ سے سیاسی سٹیبلشمنٹ کا قبضہ ختم کریں گے، اور میری انتظامیہ سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی"۔

صدر ٹرمپ نے سیاہ فام اور لاطینی امریکی کمیونٹیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے ان کے مسائل سنے ہیں"۔ مزید برآں، ٹرمپ نے کہا کہ "آج مارٹن لوتھر کنگ ڈے کے موقع پر میں تاریخی حکم ناموں پر دستخط کروں گا" اور "جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ "ہم اپنے ملک اور آئین کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں