واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ ٹرمپ نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے اپنے فرائض کا آغاز کیا، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی عہدہ سنبھال لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سابق امریکی صدور بل کلنٹن، ہیلری کلنٹن، جارج بش، باراک اوباما اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ عالمی سطح پر اہم شخصیات جیسے برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن، ایلون مسک، مارک زکر برگ، گوگل کے سی ای او اور دیگر بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔
یہ تقریب واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوئی اور اس میں دنیا بھر سے نمائندگان نے شرکت کی۔