واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کو وائٹ ہاؤس میں چائے کی دعوت دی۔ یہ ملاقات صدر بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان حلف برداری کی تقریب سے پہلے ہوئی، جس دوران دونوں جوڑوں نے وائٹ ہاؤس میں کچھ وقت گزارا۔
یہ منظر اس لحاظ سے تاریخی تھا کہ پہلی بار موجودہ اور نو منتخب امریکی صدور اور ان کی بیگمز کے درمیان اس طرح کی غیر رسمی ملاقات دیکھنے کو ملی۔ اس ملاقات کا مقصد آئندہ کے تعاون اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔
اس ملاقات کے بعد کیپٹل ون ایرینا کے باہر عوام کی بڑی تعداد صدارتی حلف برداری کی تقریب کے لیے جمع ہو گئی تھی۔ اس سے قبل، ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے خاندان کے افراد اور نئی انتظامیہ کی اہم شخصیات واشنگٹن ڈی سی کے سینٹ جان چرچ میں موجود تھے۔