پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کے دائرہ کار میں توسیع، ہاؤسنگ سوسائٹیز سے بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا

05:21 PM, 20 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور:پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اب حکومت سے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے بھی پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ایکسائز حکام کے مطابق، یہ اقدام پہلی بار شہری حدود سے باہر واقع ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ان سوسائٹیز سے ٹیکس وصولی ڈی سی ریٹ پر کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای ٹی او ایکسائز کو پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص کا اختیار حاصل ہوگا، اور 25 لاکھ کے قریب پراپرٹی مالکان اس نئے سسٹم کا حصہ بنیں گے۔ اس سے ٹیکس وصولی میں اضافے کی توقع ہے۔

ایکسائز حکام نے بتایا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد حتمی سمری حکومت کو بھیج دی جائے گی، جس کے بعد اس فیصلے پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں