لاہور پولیس نے ڈرون کے ذریعے کروڑوں روپے کی منشیات کی ترسیل ناکام بنادی

لاہور پولیس نے ڈرون کے ذریعے کروڑوں روپے کی منشیات کی ترسیل ناکام بنادی

لاہور: لاہور پولیس نے ڈرون کے ذریعے منشیات کی ترسیل کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق، برکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا اور اس دوران تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں عثمان، وسیم اور طارق شامل ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان سے ساڑھے 6 کلو سے زائد ہیروئن، ایک ڈرون، بیٹریاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ملزمان نے پشاور سے آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا۔

حکام نے بتایا کہ تینوں ملزمان عثمان، وسیم اور طارق کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں