حج 2025 : وزیراعظم کی حجاج کرام کے لیے ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنانے کی ہدایت

حج 2025 : وزیراعظم کی حجاج کرام کے لیے ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں اور ان کی معاونت میں کسی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی  برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے متعلقہ وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ حج کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ لی، جس میں حج فنڈ کی پیشرفت، حجاج کے لیے سمز کی فراہمی، حج موبائل ایپلی کیشن کی فعالیت اور معاونینِ حج کے انتخاب پر بات کی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ حج ڈیوٹی پر قابل افسران تعینات کیے جائیں اور معاونین کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حجاج کرام کی رہائش، سفر اور دیگر سہولتوں کا خاص خیال رکھا جائے گا، اور ان کے لیے بہترین تربیت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کا سفر روحانی طور پر سہل اور باآسانی گزرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حج 2025 کی تیاریوں میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے جامع بریفنگ تیار کر کے چند روز میں پیش کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں