اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، عامر فاروق نے ایڈیشنل ججز راجہ انعام امین منہاس اور محمد اعظم خان سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز، جوڈیشل افسران، بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے دونوں ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ انعام امین منہاس اور محمد اعظم خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، اور ان کی تعیناتی ایک سال کے لیے ہوگی۔

 چند روز پہلے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں