کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جہاں 100 انڈیکس میں 909 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 181 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 115,272 پوائنٹس کی سطح سے بلند ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کے رجحان سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، اور مارکیٹ میں اچھا کاروبار ہوا۔ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں یہ کمی سرمایہ کاروں اور مارکیٹ کے لیے خوش آئند ثابت ہو سکتی ہے۔