میٹرک کے لئے 3 نئے گروپس متعارف کروایے گئے

10:35 AM, 20 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب میں میٹرک کے طلبا کے لیے 3 نئے گروپ متعارف کرائے گئے ہیں، جس سے انہیں اپنے تعلیمی راستے میں مزید انتخاب کا موقع ملے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق، اب میٹرک سائنس اور آرٹس کے علاوہ تین نئے گروپس بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ شامل ہیں۔

یہ نئے گروپ طلبا کے لئے دو ہزار پچیس چھبیس کے تعلیمی سیشن سے دستیاب ہوں گے اور وہ 9ویں کلاس سے ان میں سے کوئی بھی گروپ منتخب کر سکیں گے۔ محکمہ ایجوکیشن نے ان گروپوں کے متعلق مضامین کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، سی ای او اور ڈی ای او سے طلبا کے گروپوں کے انتخاب کے حوالے سے ڈیٹا مانگ لیا گیا ہے، جبکہ نئے گروپوں کی کتابوں کی چھپائی بچوں کی تعداد کے حساب سے کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یہ نئے کورسز متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ طلبا کو مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مزید مواقع مل سکیں۔

مزیدخبریں