غزہ میں 15 ماہ کی خونریزی کے بعد جنگ بندی، اسرائیل نے 90 فلسطینی رہا کردیے

غزہ میں 15 ماہ کی خونریزی کے بعد جنگ بندی، اسرائیل نے 90 فلسطینی رہا کردیے

غزہ : غزہ میں 15 ماہ کی قتل و غارت کے بعد جنگ بندی ہو گئی ہے، جس کے تحت حماس نے 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو رہا کر دیا، جبکہ اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو آزادی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کو پہلی بار 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ اس کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی کے تحت مختلف جیلوں سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا، جن میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل تھے۔ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی حکام نے ریڈ کراس کے حوالے کیا، اور مغربی کنارے پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدی 2 بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے۔ اس موقع پر ایک فلسطینی طالبہ نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حراست کے دوران حالات بہت خوفناک تھے، اور اسے خوراک و پانی تک محدود رسائی حاصل تھی۔

مصنف کے بارے میں