ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آئندہ دنوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ مری، گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے باعث فلڈنگ کا خطرہ ہے، جب کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید برآں، لاہور، شیخوپورہ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند چھائی رہے گی، جس سے حد نگاہ میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو موسم کی صورتحال سے آگاہ رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں