قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہو گا، 14 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہو گا، 14 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا، جس میں اہم امور پر بحث کی جائے گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔ اجلاس کے آغاز میں وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے، جبکہ وزیر قانون صنفی تفریق کے حوالے سے مختلف خواتین ارکان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بھی جواب دیں گے۔

وزیر تعلیم پیشہ ورانہ تربیت فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کنونشن برائے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیار عملدرآمد بل پیش کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف دیوانی عدالتیں ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔

اسی طرح چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024 اور پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 پر بھی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ، قومی اسمبلی کے ارکان نکتہ ہائے اعتراضات پر مختلف معاملات بھی اٹھائیں گے، جن میں وفاق کے زیر انتظام ہسپتالوں میں آلات کی قلت کے حوالے سے عالیہ کامران کا توجہ دلاؤ نوٹس بھی زیر بحث آئے گا۔

مصنف کے بارے میں