ڈونلڈ ٹرمپ آج دوسری بار امریکا کے صدر کا حلف اٹھائیں گے

09:49 AM, 20 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : آج ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ واشنگٹن کے قریب وائٹ ہاؤس سے 3 کلو میٹر تک کا علاقہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

امریکی دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹرمپ اوپن ایئر میں حلف اٹھانے کے بجائے عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں حلف لیں گے۔ کیپٹل ہل میں حلف برداری کی تقریب میں صرف 600 افراد کی شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، ڈیموکریٹس نے اس فیصلے پر تنقید کی ہے۔ نائب صدارتی امیدوار ٹم والز نے کہا کہ سرد موسم صرف ایک بہانہ ہے، اصل مسائل کچھ اور ہیں۔

مزیدخبریں