پنجاب میں دھند کی شدت میں اضافہ ، موٹر ویز بند

09:46 AM, 20 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند نے حد نگاہ کو کم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی ہے۔ دھند کے باعث متعدد موٹر ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے ایم 2، ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم انٹرچینج تک ٹریفک کی انٹری روک دی گئی ہے۔ موٹر وے ایم 5 پر ظاہرپیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کے سبب ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں