گوادر: گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل (پیر) کو ہوگا، اور اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے، جبکہ گوادر کے لیے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگی۔
گوادر ایئرپورٹ وسیع گنجائش رکھنے والے جدید طیارے، بشمول ایئر بس 380، کی لینڈنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جو اسے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم مرکز بنا سکتا ہے۔