سمجھوتوں کی سیاست کرسکتا ہوں نہ پارٹی سے نکالے جانے کی کوئی پرواہے: مہتاب عباسی

سمجھوتوں کی سیاست کرسکتا ہوں نہ پارٹی سے نکالے جانے کی کوئی پرواہے: مہتاب عباسی

پشاور : سابق گورنر کے پی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی سے نکلنے کی کوئی پروا نہیں۔سمجھوتوں کی سیاست نہیں کرسکتا۔

  

سابق گورنر و سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے ن لیگ کی جانب سے رکنیت کی معطلی کے اعلان پر ردعمل میں کہا کہ اصولوں کی خاطر کبھی انجام کی پروا نہیں کی۔ ن لیگ کے ٹکٹ کا درخواست دہندہ نہیں تھا ۔  پہلے سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ 

 واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کرنے پر سردار مہتاب عباسی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مہتاب عباسی نے ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ انتخابات 2018 میں مہتاب عباسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے ان کے بیٹے کو ٹکٹ دیا  گیا۔ جو انہوں نے واپس  کر دیا ۔ سردار مہتاب عباسی کے پارٹی کے ساتھ اختلافات گز شتہ انتخابات سے چل رہے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں