پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت پر مسلم لیگ ن نے مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا

08:51 PM, 20 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی  پر  مسلم لیگ ن نے سردار مہتاب عباسی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیو نیوز کے مطابق مہتاب عباسی نے ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ انتخابات 2018 میں مہتاب عباسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے ان کے بیٹے کو ٹکٹ دیا  گیا۔ جو انہوں نے واپس  کر دیا ۔ سردار مہتاب عباسی کے پارٹی کے ساتھ اختلافات گز شتہ انتخابات سے چل رہے تھے۔ 

مزیدخبریں