شام میں اسرائیل کا ایک اور حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب کا انٹیلی جنس کمانڈر ہلاک

شام میں اسرائیل کا ایک اور حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب کا انٹیلی جنس کمانڈر ہلاک

دمشق : اسرائیلی فوج کی دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قریب واقع عمارت پر بمباری کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے  انٹیلی جنس کمانڈر سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔


العربیہ ٹی وی  کے ذرائع کے مطابق 3 اسرائیلی جنگی طیاروں نے مزہ کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔

  
شام میں حکومت نواز اتحاد کے ایک ذرائع نے خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کو تصدیق کی ہے کہ حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک کمانڈر مارا گیا جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا اسے ایرانی فوجی مشیر استعمال کرتے تھے۔

شامی خبر رساں ایجنسی ’سانا‘‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ دارلحکومت کے وسط میں ایک رہائشی عمارت تھی۔ حملے کا نشانہ المزہ کا علاقہ تھا جہاں زیادہ تر مغربی طرز کے ویلاز موجود ہیں۔

العربیہ نیوز چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کی رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ دھماکہ دمشق کے اس علاقے میں ہوا جہاں پر تحریک جہاد اور حزب اللہ کی قیادت رہائش پذیر ہوتی ہے۔

مصنف کے بارے میں