کراچی: مقامی برانڈز کے فروغ کے لئے 'میرا برانڈ پاکستان' نمائش کا افتتاح کردیا گیا۔ پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ دو روزہ نمائش میں پاکستان کی 92 کمپنیوں نے 196 اسٹالز لگائے، جن میں 360 برانڈز متعارف کروائی گئی ہیں۔
نمائش سے حاصل ہونے والا منافع فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو بھجوایا جائے گا۔ نمائش میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم اور نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے خصوصی شرکت کی۔ نمائش میں ضرورت زندگی کی ہر شے کے اسٹالز موجود ہیں جو تمام مصنوعات پاکستانی ہیں.
کاروباری حضرات کا کہنا تھا ہمارے پاس کوالٹی پراڈکٹ موجود ہے لیکن لوگوں کو اس کی آگاہی نہیں ہے۔ شرکا کی بڑی تعداد نمائش میں موجود شرکا کا کہنا تھا پاکستانیوں میں وہ حوصلہ پیدا کرنا ہے کہ انہیں پاکستانی پراڈکٹ استعمال کرنے میں فخر ہو ۔
Pakistan Business Forum Spotlight!
— Mera Brand Pakistan (@MeraBrand64026) January 19, 2024
Meet the dynamic leaders driving progress at PBF Karachi! pic.twitter.com/zlh7lZIo8c
نمائش کے افتتاح کے موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانی مصنوعات میں معیار برقرار رکھتے ہوئے عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے جبکہ نگراں وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ جب پاکستان میں معیاری اشیا ہیں تو بیرون ملک کے برانڈز کا استعمال کیوں کیا جائے ہمیں مقامی برانڈز کو فروغ دینا چاہیئے اور ان تمام بین الاقوامی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے کو اسرائیل کو سپورٹ کررہی ہیں۔