نمونیہ وبال جان بن گیا، گیارہ دنوں 170سے زائد  افراد جاں بحق

02:11 PM, 20 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:  شدید سردی میں نمونیہ کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں نمونیہ کے تقریبا ڈھائی سو سے زائد مریض سامنے آئے جبکہ 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

ذرائع وزارت صحت کے مطابق پنجاب بھر میں مزید 1 ہزار سے زائد  مریض سامنے آئے جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

شہر لاہور میں رواں سال 20 روز کے دوران نمونیہ سے جاں بحق افراد کی تعداد  50 تک پہنچ گئی  جبکہ صوبہ بھر میں صرف گیارہ دنوں کے دوران تقریباً 170 سے زائد افراد نمونیہ سے جان بحق ہو گئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت سردی نمونیہ کیسز میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ ماہرین نے عوام سےا پیل کی کہ شہری  نمونیہ سے بچاؤ کیلئے لازمی احتیاطی تدابیر اپنائی جبکہ چھوٹے بچوں کو مکمل طور پر کور کر رکھیں۔

مزیدخبریں