کراچی: کراچی میں انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے لئے ریکی کرنے والا ملزم پکڑا گیا . گرفتار شخص مفتی تقی عثمانی پر حملے کاملزم ہے۔
سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مل کر سولجر بازار میں کارروائی کی جس کے دوران پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے لئے ریکی کرنے والاملزم پکڑا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم سید مہدی ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرنےبعد انفارمیشن اپنے گروپ کو دیتا تھا، انفارمشین کی بنا پر گینگ کے کارندے ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے۔ گرفتار ملزم گروہ کے لئے اسلحہ گھر میں رکھنے اور ضرورت پڑنے پر ترسیل کر کام کرتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا گروہ مفتی تقی عثمانی پر حملہ میں ملوث رہا ہے۔
یاد رہے کہ 2019 میں کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ان کا گارڈ جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ وہ خود محفوظ رہے تھے۔