نیب کیس:بانی پی ٹی آئی  کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل

01:07 PM, 20 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی نیب کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔


جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے رخصت پر جانے کے بعد بینچ تبدیل ہوا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نئے بینچ میں شامل ہیں۔

دو رکنی بینچ 22 جنوری کو نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف کیس سنے گا۔

اس سے قبل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے جمعرات کو سماعت کی تھی۔ ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب رخصت پر ہونگے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس میں کہا تھا آئندہ کیس دستیاب بینچ کے سامنے لگے گا۔  جمعرات کو جسٹس میاں گل حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔ 

مزیدخبریں