شعیب ملک اور ثنا جاوید نے دوسری شادی کر لی

11:34 AM, 20 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید نے ایک دوسرے سے دوسری شادی کر لی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور ایکس اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کرکے کیا۔ 

شعیب ملک نے اپنی اور ثنا جاوید کی شادی کی تصویر شیئر کر کے لکھا ’الحمداللہ‘۔

انہوں نے قرآنی آیات پوسٹ کرتے ہوئےلکھا کہ وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا 'اور ہم نے تمہیں جوڑے جوڑے پیدا کیا'۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کیساتھ اور ثنا جاوید کی عمیر جسوال کے ساتھ  پہلی شادی سے طلاق کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم دونوں نے اپنی اپنی طلاق کی تصدیق نہیں کی تھی۔ 

مزیدخبریں