ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی پیشی پر 'عمران خان زندہ باد' کے نعرے لگانے والے وکلا گرفتار

11:21 AM, 20 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں اشتعال انگیز گفتگو کیس کی سماعت پر ن لیگی رہنما جاوید میاں لطیف کی پیشی کے موقع پر 'عمران خان زندہ باد' کے نعرے لگانے والے وکلا کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق عمران خان زندہ باد کے نعرے لگانے والے وکلا کو تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او نسیم خان نے گرفتار کیا۔

نیو نیوز کے مطابق وکلا کو دھکے مار مارکر گرفتار گیا کیا۔

خیال رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے کی سماعت تھی، میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب حاضری کیلئے عدالت پیش ہوئے۔ 

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے ن لیگ  کی رہنما مریم اورنگزیب سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزیدخبریں