بیجنگ: وسطی چین کے صوبے ہنان میں ایک اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ہنان صوبے کے نانیانگ شہر کے قریب یانشنپو گاؤں میں واقعہ ینگ کی اسکول کے ہاسٹل میں جمعے کی شب آتشزدگی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائر فائٹرز نے آگ پر تیزی سے قابو پالیا اور آتشزدگی کے بعد اسکول کے سربراہ کو تحویل میں لے لیا گیا۔
چینی حکام کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے ، واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینی حکام کی جانب سے تاحال یہ وضاحت نہیں دی گئی ہے کہ ہلاک شدہ افراد میں بچوں کی کتنی تعداد شامل ہیں۔