آئندہ ماہ ملک میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ 

آئندہ ماہ ملک میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ 

کراچی: ملک کے بینکوں نے آئل کمپنیز کی پیٹرول امپورٹ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے سے انکار کر دیا جس کے باعث ملک میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ دو جہازوں سے پیٹرول آرہا ہے اور اس کے بعد پیٹرول امپورٹ نہیں ہو گا جبکہ ملک کے بینکوں نے ایل سیز کھولنے سے بھی انکار کیا ہے۔ 
انڈسٹری ذرائع کا کہنا تھاکہ 10 دن سے ایل سیز کھلوانے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکیں اور اگر ایل سیز نہ کھلیں تو فروری کے آغاز سے پیٹرول کی قلت ہوسکتی ہے۔ 
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں ایرانی ڈیزل کی سپلائی بڑھنے کے سبب ڈیزل مناسب مقدار میں موجود ہے البتہ پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں