الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

05:47 PM, 20 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ 
الیکشن کمیشن کی جانب سے 35 نشستیں خالی قرار دینے سے متعلق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے31 جنرل نشستوں کے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا جبکہ 4 مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے شیر اکبر خان، محمد اقبال خان، عامر محمود کیانی، فیاض الحسن، ملیکہ بخاری، شوکت علی بھٹی، علی خان جدون، مجاہد علی، ساجد خان اور عندلیب عباس کی نشستیں خالی قرار دی ہیں۔ 
اسی طرح خسرو بختیار اور فخر امام، شیر علی ارباب، شاہد محمود، گل داد خان، جنید اکبر، عثمان ترکئی، ارباب عامر ایوب، عمر اسلم خان، امجد علی خان کی نشستیں بھی خالی قرار دیدی گئی ہیں۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق خرم شہزاد، فیض اللہ، ملک کرامت علی کھوکھر، ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان کھچی، عبدالمجید خان، عاصمہ قدیر اور منورہ بی بی بلوچ کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کئے اور مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ 

مزیدخبریں