ڈھاکہ: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے مختصر طرز کی کرکٹ میں 6,000 رنز مکمل کر لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان، خوشدل شاہ، شعیب ملک، حارث رؤف، حسن علی، حیدر علی اور افتخار احمد سمیت متعدد قومی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
محمد رضوان نے کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹی 20کرکٹ میں 6000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
اسی میچ میں رضوان کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والے خوشدل شاہ نے 24 گیندوں پر 64 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور مقررہ 20 اوورز میں اپنی ٹیم کا سکور 184 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔