ملکی تباہی کے ذمہ دار جنرل باجوہ، جنرل فیض ، ثاقب نثار اور عمران خان ہیں: نواز شریف 

ملکی تباہی کے ذمہ دار جنرل باجوہ، جنرل فیض ، ثاقب نثار اور عمران خان ہیں: نواز شریف 
سورس: File

لندن : سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی کے ذمہ دار جنرل باجوہ ، جنرل فیض ، جسٹس ثاقب نثار اور عمران خان ہیں پہلے بھی عوام کو گوجرانوالہ کے جلسے میں ان کے بارے میں آگاہ کیا تھا اب بھی عوام کو بتائیں گے کہ کیسے ان لوگوں نے اپنے ذاتی ایجنڈے کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا۔ 

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے جو حالات پیدا کردیئے تھے اس کے بعد تو تباہی کے کنارے پہنچ چکے تھے ۔ان لوگوں نے  پاکستان کو صرف اپنی ذات کے گرد گھمایا اس قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ اللہ فضل کرے گا پاکستان مشکل سے باہر نکلے گا اور ہم نکالیں گے ۔ ہم نے اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی پہلے بھی بڑی خدمت کی ہے ۔عمران خان جو پاکستان کا حشر کرگیا ہے اس کے چار سال کا میرے چار سال سے مقابلہ تو کریں پھر عوام کو معلوم ہوگا اس نے کتنی تباہی کی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں