چودھری شجاعت کا بڑا فیصلہ ، مونس الہٰی کی چھٹی 

09:45 AM, 20 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے چودھری مونس الٰہی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

ارکان کی اکثریت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیے جانے پر وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ پارلیمانی پارٹی کے سربراہ بن گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انوسٹمنٹ اور خصوصی اقدامات چودھری سالک حسین نے اس بات کی تردید کی کہ مونس الٰہی ایوان میں بیٹھ کر کسی کی حمایت کے معاملے میں ارکان کو ڈکٹیشن دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے ارکان کو پارٹی کے سربراہ کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں