ڈالرز کی کمی ، پاک سوزوکی نے آج سے موٹرسائیکلوں کی بکنگ بند کرنے کا اعلان کردیا 

09:40 AM, 20 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : ڈالرز کی کمی اور خام مال درآمد نہ کرسکنے پر پاک سوزوکی نے موٹر سائیکلوں کی بکنگ آج سے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

کمپنی کی جانب سےڈیلرز کو بھیجے خط میں کہا گیا ہے کہ درآمدات نہ ہونے کے سبب موٹر سائیکلوں کیلئے سی کے ڈی اور دیگر خام مال کی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔

کمپنی کیلئے کسٹمرز کے آرڈرز پورے کرنا ممکن نہیں ۔تاہم صورتحال معمول پر آتے ہی بکنگ کا دوبارہ آغاز کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں