انارکلی دھماکہ میں شہید ہونے والامحمد رمضان گھر کا واحد کفیل 

Lahore Anarkali Blast

کالاشاہ کاکو:انار کلی دھماکہ میں شہید ہونیوالا محمد رمضان کالاشاہ کاکو کا رہائشی تھا جو اپنے گھر کا واحد کفیل اور چار سالہ بیٹی کا باپ تھا ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا، اہل خانہ اورہل  محلہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔

 لاہور انار کلی میں ہونیوالے دھماکہ میں شہید ہونیوالے شخص کی شناخت محمد رمضان ولد محمد بوٹا کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کالاشاہ کاکو کی آبادی ضیا آباد کالونی کا رہائشی تھا ۔ محمد رمضان نے کئی ماہ کی بیروزگاری کے بعد بیس روز قبل انار کلی کے باہر پھٹورا شاپ میں نوکری اختیار کی اور دو روز کی چھٹی کے بعد گذشتہ روز صبح ڈیوٹی پر پہنچا تو دھماکہ میں شہیدہوگیا۔

 30سالہ محمد رمضان ولد محمد بوٹا چار سالہ بیٹی زہرہ کا باپ اور اپنے گھر کا واحد کفیل تھا، کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہے ، تین بھائیوں میں دوسرا نمبر تھا۔ دھماکہ میں شہادت کی اطلاع ملنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور اہل محلہ دھاڑں مار مار کر روتے رہے ۔ اہل محلہ نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری اور ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔