خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

08:32 PM, 20 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات  کے دوسرے مرحلےکا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں  بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکی پولنگ 27 مارچ کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق کاغذات نامزدگی7 سے 11فروری تک جمع ہوسکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 12فروری کو جاری ہوگی اور 14 سے 16 فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کےخلاف اپیلیں 17 سے 19فروری تک دائرہوں گی، اپیلوں پر فیصلہ 22 فروری تک کیا جائےگا،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی اور  نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو ہی لگائی جائےگی۔ نامزد امیدواروں کو انتخابی نشانات 28 فروری کو الاٹ ہوں گے، کامیاب امیدواروں کا حتمی اعلان یکم اپریل کو کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ 19 دسمبرکو خیبر پختونخوا کے17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی تھی۔

مزیدخبریں