لاہور:ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ ایک گروپ نے دھماکے کی ذمہ دار ی لی تھی لیکن ابھی تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہوں گا ،حملہ پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے ہوا ہے جس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں ۔
انار کلی دھماکہ پر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ دوپہر ایک بج کر چالیس منٹ پر ہواجس کے نتیجے میں دو جاں بحق اور اٹھائیس لوگ زخمی ہوئے ۔
حسان خاور نے کہا تھرٹ الرٹ پر حفاظتی اقدامات لئے جاتے ہیں، ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے دیں، پلانٹڈ ڈیوائس تھی ایک گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری لی تھی لیکن ابھی تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہوں گا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے انار کلی دھماکے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا سیاست ہوتی رہتی ہے لیکن دہشت گردی کے معاملے پر سب کو ایک پیج پر آنا چاہیے،انہوں نے کہا مجمع ہو یا کوئی سیاسی ریلی ابھی اپوزیشن کی دی ہوئی تاریخ بہت دور ہے،مجھے اپوزیشن کہیں آتے جاتے نظر نہیں آ رہے،دہشت گردی پر قوم کیساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو بھی ایک پیج پر کھڑا ہونا چاہیے۔
دوسری جانب حسان خاور نے بسنت تہوار پر بات کرتے ہوئے کہا یہ تہوار بھی ہمارا ہے لیکن اس کی آڑ نہیں چاہتے ،ہم نہیں چاہتے کوئی انسانی جان ضائع ہو ،تاہم محدود انداز میں بسنت منانے کی تجاویز زیر غور ہیں ۔