اسلام آباد:مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی جس کے مطابق بجلی کا فی یونٹ 99 پیسے سستا کر دیا گیا ہے ،حکومت کا کہنا ہے بجلی سستی کرنے سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا ۔
نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ،بجلی مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے ۔
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم فروری 2022 سے ہوگا ،کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا۔