فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

05:25 PM, 20 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 20 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1837 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کی قدر 601 روپے اضافے سے 107939 روپے ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں