لاہور کی  انار کلی  پان منڈی  میں دکانوں کے  قریب دھماکا،3افراد جاں بحق ،متعدد زخمی 

02:46 PM, 20 Jan, 2022

لاہور: لاہور میں لوہاری گیٹ کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور  23 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔موٹرسائیکلوں بھی نقصان پہنچا۔

نیو نیوز کے مطابق لوہاری گیٹ کے قریب پان منڈی میں  دھماکا ہوا ہے۔ جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو میواسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ لوہاری چوک میں دھماکا ہوا۔ ابتدائی طور پر لگ رہا کہ پلانٹڈ ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا۔ دھماکا خیز مواد کس چیز میں نصب تھا ابھی کہنا قبل از وقت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پولیس اور فارنزک ایجنسی جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائے گی ۔ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے ۔تمام زخمی ہسپتالوں میں ہیں اور ان کا بہترین علاج کیا جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں