اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا ہے اور انہیں 27فروری کو پی پی پی کے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق آصف علی زرداری نے مولانا کو مشورہ دیا کہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر پی ڈی ایم جماعتوں کو بھی قائل کریں کہ وہ ہمارے مارچ میں شرکت کریں۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم بھی پی ڈی ایم کے مارچ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔اپوزیشن جماعتوں کا الگ الگ احتجاج حکومت کو فائدہ دے گا ۔ اپوزیشن کی تقسیم کا پیغام حکومت کو مضبوط کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ مولانا فضل الرحمن نے سابق صدر کو 25جنوری کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں تجویز رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ دوروز قبل کیا تھا۔
مولانا فضل الرحمن آصف علی زرداری سے رابطے کے روز مانسہرہ جلسے میں تھے۔ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا ۔